بہاولنگر: 2 ملزمان کی نشاندہی پر مختلف برانڈز کی 101 بوتل ولایتی شراب برآمد

26

بہاولنگر ، 10 اگست (اے پی پی ): بہاولنگر تھانہ سٹی اے ڈویژن پولیس نے خفیہ اطلاع پر بستی صدر دین میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے شہر میں سپلائی کی جانیوالی ولایتی شراب کی کھیپ پکڑ لی اور  شراب سپلائی کرنیوالے بین الضلاعی نیٹ ورک کے 2 ملزمان کو موقع سے گرفتار کرلیا  ۔ملزمان کی نشاندہی پر مختلف برانڈز کی 101 بوتل ولایتی شراب برآمد کرلی گئی  جبکہ ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے تفتیش کا دائرہ وسیع کردیا گیا۔

اس حوالے سے ڈی پی او ظفر بزدار نے  کہا کہ شہریوں کے جان ومال کے تحفظ اورجرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لیے ضلع بھر میں اس طرز کی کارروائیاں جاری رہیں گی جبکہ  ضلع بہاولنگر کو جرائم اور منشیات سے پاک کرنے کا عزم کر رکھا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ عوام کو بھی چاہیے کہ جرائم پیشہ افراد سے متعلق اطلاع دیکر پولیس کا ساتھ دیں۔