جلالپورپیروالا، 10 اگست (اے پی پی): سی پی او ملتان منیر مسعود مارتھ نے جلالپورپیروالا کا دورہ کیا اور محرم۔الحرام کے روٹس کا جائزہ لینے کے بعد ڈی ایس پی جلالپورپیروالا عباس اختر ایس ایچ او سٹی عمر دراز خان و ایس ایچ او صدر شمعون جوئیہ کے ہمراہ امن کمیٹی ممبران سے میٹنگ کی دوران میٹنگ کی۔ انہوں نے تمام اراکین سے تجاویز لیں اور مختلف ایشوز پر مشاورت کی اور محرم الحرام کے دوران مل جل کام کرنے پر اتفاق کیا۔
میڈیا بریفنگ کے دوران سی پی او ملتان منیر مسعود مارتھ کا کہنا تھا کہ آج محرم الحرام کی سیکورٹی کے حوالے سے جلالپورپیروالا کا وزٹ کیا ہے اور امن کمیٹی کے تمام سٹیک ہولڈرز سے میٹنگ کی ہے تاکہ گراونڈ لیول پر ان کے مسائل حل ہوں محرم الحرام کے دوران مکمل سیکورٹی ہوگی مختلف جگہوں پر تمام انٹریز پر مکمل ناکہ بندی ہوگی اور پورا ضلع سیکورٹی کے پیش نظر سیل رکھیں گے سنیپ چیکنگ کے ساتھ ساتھ واک تھرو گیٹ لگائے جائیں گے تمام جلوسوں کے روٹس و مجالس مقامات پر سخت سیکورٹی ہوگی ان کا مزید کہنا تھا کہ یکم الحرام سے 10 محرم الحرام کے دوران پورے ضلع میں ڈیڈھ ہزار سے 4 ہزار اہلکار ڈیوٹی دیں گے۔











