سیالکوٹ : یوم آزادی کے سلسلے میں  بازاروں، مارکیٹوں میں عارضی اسٹالز سج  گئے

13

سیالکوٹ،12اگست  (اے پی پی):سیالکوٹ شہر ، گردونواح اور مضافات میں یوم آزادی کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں،بازاروں اور مارکیٹوں میں عارضی اسٹالز لگ گئے جہاں پر قومی پرچم، بیجز اوراسٹیکرز کی فروخت جاری ہے۔چھوٹے بچوں کے لئے جشن آزادی کی مناسبت سے لباس اور نوجوانوں کے لیے شرٹس بھی ان اسٹالز سے خریدی جا رہی ہیں ۔ہر طرف سبز ہلالی پرچموں کی بہار آ چکی ہے، دوکانوں گھروں اور گاڑیوں پر قومی پرچم لہرا رہے ہیں جبکہ نوجوانوں نے اپنی اپنی موٹرسائیکلوں اور کاروں کو بھی قومی پرچم سے سجایا ہوا ہے ۔مصنوعات خریدنے کے لیے شہریوں کی بڑی تعداداسٹالز کا رخ کر رہی ہے۔