ایس ایس پی عرفان علی سموں کا پرانہ سکھر، روہڑی سمیت مختلف امام بارگاہوں کا دورہ،سیکیورٹی امور کا تفصیلی جائزہ لیا

38

سکھر،12اگست(اے پی پی): ایس ایس پی عرفان علی سموں نے پرانہ سکھر، روہڑی سمیت مختلف امام بارگاہوں کا دورہ کیا اور منتظمین سے ملاقاتیں، سیکیورٹی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے پرانہ سکھر میں ماتمی جلوس کی گزرگاہ کا دورہ کیا اور سیکیورٹی پلان کے حوالے سے متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں۔

ایس ایس پی نےمحرم الحرام میں سیکیورٹی کی صورتحال کو مستحکم رکھنے کے لیے سخت احکامات جاری کیے، جلوس کے روٹس کا اچھی طرح جائزہ لیں، ارد گرد عارضی رہائش پذیر افراد کے کوائف مکمل چیک کریں اور متعلقہ تھانے پہ اندراج کروائیں۔

ایس ایس پی عرفان علی سموں نےتمام افسران کو ہدایت کی کہ تمام متعلقہ ایس ڈی پی اوز ایس ایچ اوز اپنی حدود میں سرچ آپریشن کریں، داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ کے عمل کو مٔوثر بنائیں، مشتبہ افراد اور اشیاءکی موجودگی پہ کنٹرول کو نوٹ کروائیں،ڈیوٹی کے دوران کسی قسم کی غفلت و کوتاہی ناقابل برداشت ہوگی۔