ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی ہدایت پر محرم الحرام کے سلسلہ میں کنٹرول روم قائم

34

ملتان، 12 اگست(اے پی پی): ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی ہدایت پر محرم الحرام کے سلسلہ میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر آفس کے کنٹرول روم سے ماتمی جلوسوں اور مجالس کی براہ راست مانیٹرنگ کی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے کہا کہ  ملتان شہر کے حساس مقامات پر سیکیورٹی چیکنگ کیلئے سی سی ٹی کیمرے نصب کئے گئے ہیں، تمام اداروں کے فوکل پرسن کنٹرول روم میں ڈیوٹی سرانجام دینگے اور کہا قیام امن کیلئے سول سوسائٹی اور علماء کرام سے مکمل رابطے میں ہیں اور  کہا جلوسوں اور مجالس کے مقامات پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں شہری محرم الحرام کے سلسلہ میں کوئی بھی شکایت یا اطلاع اس نمبر پر0614500964 درج کراسکتے ہیں۔