ملتان، 12 اگست (اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی ہدایت پر کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کیخلاف آپریشن تیز ،اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود کی سربراہی میں ٹیموں نے انسپکشن شروع کر دی ہے۔
کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 26 دکانیں اور 3 کار شوروم سیل کردیے گئے ہیں ۔
غیر قانونی پٹرول ایجنسیوں کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی گئی ہےجس دوران بوسن روڈ ،متی تل اور بائی پاس پر واقع 2 پٹرول ایجنسیوں کو سربمہر کردیا گیا ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر خواجہ عمیر محمود نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ایس او پیز پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا جبکہ حادثات کی روک تھام کیلئے غیر قانونی تیل ایجنسیوں کے خلاف آپریشن کیا جارہا ہے ، جشن آزادی اور محرم الحرام کے دوران بھی کرونا ایکٹ کی پاسداری کرائینگے۔











