اپیل کرتے ہیں کہ کورونا ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کیا جائے تا کہ کورونا کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے، مولانا طاہر اشرفی

9

اسلام آباد۔12اگست  (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ امور  حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے جمعرات کو یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے  کہا کہ کورونا ایس  او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے، مساجد، امام بارگاہوں میں جیسے احتیاط کی ہے، اپیل کرتا ہوں کہ کورنا وائرس سے بچائو کے لئے ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کیا جائے، ہندوستان سے پھیلنے والی کورونا وائرس کی چوتھی لہر سے بچنے کی کوشش کرنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام میں امن و امان کو قائم رکھنے کے لئے چار رابطہ دفاتر کام کر رہے ہیں،  کسی بھی شکایت کی صورت میں ہمارے واٹس ایپ نمبر پررابطہ کیا جا سکتا ہے، سوشل میڈیا کے حوالے سے بہت اہم یہ ہے کہ اگر آپ کے پاس کوئی اطلاع یا خبر آتی ہے تو آپ کو اس کی تصدیق کرنی چاہیے۔