یوم آزادی پر سبز ہلالی جھنڈیوں کو زمین پر نہ گرنے دیں؛سینئر صحافی زاہد چوہدری

36

لاہور،13 اگست(اے پی پی): سینئر صحافی زاہد چوہدری   نے  کہا ہے کہ یوم آزادی پر ہم وطنوں کو آزادی کی نعمت مبارک ہو،زندہ قوموں کے لیے آزادی بہت بڑی نعمت ہوتی ہے اس کی قدر کرنی چاہیے، یوم آزادی  پر سبز ہلالی جھنڈیوں کو زمین پر نہ گرنے دیں۔

یوم آزادی کے موقع پر اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری لاہور پریس کلب و سینئر صحافی زاہد چوہدری نے کہا کہ ہمیں اس یوم آزادی پر نہ صرف اپنے پرچم کی سر بلندی کے لئے تجدید عہد کرنا ہے بلکہ اس کی حرمت کا بھی خیال رکھنا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ  یوم آزادی پر لگائی جانے والی  سبز ہلالی جھنڈیوں کو زمیں پر نہیں گرانا اور پرچم کی بے حرمتی نہیں کرنی۔اس یوم آزادی کو ہم سر سبز و شاداب پاکستان مہم میں حصہ لے کر اور ایک پودا لگا کر  بہتر انداز میں منا سکتے ہیں تاکہ یہ ملک زیادہ خوبصورت اور ماحول دوست بن سکے۔