چنیوٹ،23 اگست (اے پی پی ): حکومت پنجاب کا کرکٹ کے نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کو مزید اجاگر کرنے کیلئے اور انہیں اعلیٰ مواقع فراہم کرنے کیلئے احسن اقدام، سینٹرل پنجاب کرکٹ چیمپئن شپ کے تحت سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں انڈر 16 طلباء کھلاڑیوں کے دیگر اضلاع کی طرح ضلع چنیوٹ میں بھی آج کرکٹ ٹرائلز کا انقعاد ہوا، ڈپٹی کمشنر سید محمد مسعود نعمان نے بیٹنگ اور باولنگ کر کے کرکٹ ٹرائلز کا افتتاح کیا۔
سینٹرل پنجاب کرکٹ چیمپئن شپ کے سلیکٹر ازخود ٹرائل لے رہے ہیں، اس موقع پر سی ای او ایجوکیشن ظفر عباس ریحان، فوکل پرسن ڈپٹی ڈی او ایجوکیشن بھوانہ ڈاکٹر مختار، شبیر محبت کے علاوہ مختلف سکولوں کے طلباء بھی موجود تھے۔











