کوئٹہ 27 اگست( اے پی پی): وفاقی وزیر دفاعی پیداوار محترمہ زبیدہ جلال کی وزیر اعلیٰ کے کوارڈانیٹیر میر عبدالراؤف رند سے ملاقات کی۔ وفاقی وزیر دفاعی پیداوار محترمہ زبیدہ جلال اور وزیر اعلی کے کوارڈینیٹر میرعبدالراؤف رند نے مکران ڈویڑن کے مسائل پر تفصیلی گفتگو کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ موجودہ وفاقی اور صوبائی حکومت مکران ڈویڑن کے مسائل کی حل پر سنجیدگی سے عمل پیرا ہےاور بہت جلد مکران ڈویڑن کے پانی بجلی اور باڈر ٹریڈ کے حوالے سے بنائے گامنصوبوں کے ثمرات سے عوام مستفید ہونگے۔وزیراعلیٰ کے کوآرڈینیٹر میرعبدالراؤف رند نے وفاقی وزیر محترمہ زبیدہ جلال کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم پر امید ہیں کہ بلوچستان کے حقوق پر کوئی سمجھوتھ نہیں کریں گی ملاقات میں مکران میں بجلی کے بحران کے ساتھ پاک ایران سرحد کے مسئلے پر بات چیت کی۔میرعبدالراؤف رند کاوفاقی وزیر میڈم زبیدہ جلال سے مکران میں ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کے ساتھ بروقت تکمیل پر اظہار خیال کیامیرعبدالراؤف رند نے وزیر اعلی بلوچستان جام کمال کے ترقیاتی وڑن اور میڈم زبیدہ جلال کے کاوشوں سے بلوچستان کے ساتھ مکران ڈویڑن ترقی کے راہ پر گامزن ہو گیا ہے میرعبدالراؤفرند نے اس امر کا خیال کیا کہ بلوچستان کی ترقی ہماری اولین ترجیح ہے۔
Home National District News وفاقی وزیر دفاعی پیداوار محترمہ زبیدہ جلال کی وزیر اعلیٰ کے کوارڈانیٹیر...











