کراچی،27اگست (اے پی پی):کراچی کے علاقے مہران ٹائون میں واقع کیمیکل فیکٹری میں جمعہ کو آتشزدگی کی وجہ سے 16 مزدور جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق 16 مزدوروں کی جھلسی ہوئی لاشیں جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر(جے پی ایم سی) منتقل کر دی گئی ہیں۔ ایڈیشنل پولیس سرجن، جے پی ایم سی کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق جانبحق ہونے والوں میں دو سگے بھائی عرفان اور فرحان ولد ایم احسان بھی شامل ہیں جبکہ دیگر کے ناموں کی شناخت علی ولد منیر، حسن ولد ایم سلیم، راشد حسین ولد نثارحسین، ایم کاشف ولد ذوالفقار علی، شعیب ولد ایم خالد، ایم وسیم ولد امداد حسین ، سید ایم جاوید ولد سید حسنین زیدی، فرمان ولد ایم احسان، زاہدولد اللہ ڈینو، عثمان ولد نعمت خان، ایم فرمان ولد سلیم احمد اور عدنان ولد محمد یعقوب شامل ہیں جبکہ ایک فرد کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی ہے ۔











