کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی کی غائبانہ نماز جنازہ کوئٹہ میں بھی ادا کر دی گئی

41

کوئٹہ03 ستمبر(اے پی پی ):  کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی کی غائبانہ نماز جنازہ کوئٹہ میں بھی ادا کی گئی ۔ نماز جنازہ کی کال جماعت اسلامی بلوچستان نے دی غائبانہ نماز جنازہ کا اہتمام کوئٹہ پریس کلب پر کیا گیا تھا ۔ نماز جنازہ میں جماعت اسلامی کے صوبائی قائدین ، مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین ، سول سوسائٹی کے نمانئدے اور عمائدین سمیت بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوئے ۔ نماز جنازہ کے بعد سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے حریت رہنما سید علی گیلانی کی جدوجہد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے جدوجہد آزادی کے مشن کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ۔