اوکاڑہ: الخدمت ویلفیئر کونسل اور انجمن بہبودی خواتین رینالہ خورد کے زیراہتمام یوم دفاع کے سلسلہ میں شہداء کے ورثاء کو ایوارڈز تقسیم کئے گئے

115

اوکاڑہ،05ستمبر(اے پی پی) : یوم دفاع کے سلسلہ میں شہیداء کو  خراجِ تحسین پیش کرنے کے لئے الخدمت ویلفیئر کونسل اور انجمن بہبودی خواتین رینالہ خورد کے زیر اہتمام یوم دفاع پر خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس میں طلباء وطالبات ، اساتذہ ، سماجی و رفاعی ، کاروباری و فلاحی ، صحافتی تنظیموں کی معروف شخصیات ،  سول سوسائٹی کے نمائندوں اور خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔تقریب میں غازی حاجی حمید اللہ نے  سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو قومیں اپنے شہداء اور ھیروز کو بھول جاتی ھیں وہ کبھی ترقی نہیں کر پاتی ۔ شہید ھمارے ماتھے کا جھومر ھیں ۔ انکی لازوال قربانیوں کے طفیل ھمارا ملک قائم و دائم ھے۔تقریب میں حسن قرآت،نعت خوانی، تقاریر و ملی نغموں کے مقابلہ میں حصہ لینے والے طلباء و طالبات کو انعامات دیئے گئےجبکہ تحصیل بھر کے شہداء کے ورثاء کو ایوارڈز تقسیم کئے گئے۔

یوم دفاع کی تقریب میں سید ندیم جعفری ، پروفیسر شفیق نیر ، اعجاز طاھر قادری ، عباس علی جٹ ، چوہدری عمران خوشی ، راؤ سیعد انجم  ، وقاص احمد چوہدری ، مشتاق احمد بھٹی ، صفدر بھٹی ، غلام مرتضی ، ذریاب ندیم ، حافظ عبدالباسط ، اعجاز جامی ، حاجی ممتاز چوہدری، راجہ متین ، نوید زمان ، جاوید اقبال گجر ، باؤ شوکت علی موجود تھے۔تقریب سے قبل تمام شرکا نے یادگار انوار شیہد پر حاضری دی پھولوں کی چادریں چڑھائیں فاتح خوانی کی اورقومی پرچم لہرایا ۔