ملک بھر کی طرح ضلع غذر میں بھی یوم دفاع و شہدا پورے جوش و جذبے سے منایا گیا

23

غذر، 06 ستمبر ( اےپی پی):  ملک بھر کی طرح ضلع غذر میں بھی یوم دفاع و شہدا پورے جوش و جذبے سے منایا گیا۔ ضلع بھر سکولز اور کالجز میں یوم دفاع و شہدا کے مناسبت سے تقریبات منعقد کیا گیا۔ مرکزی تقریب لالک جان شیہد  نشان حیدر کی مزار ان کی ابائی گاوں میں منعقد کیا گیا جہاں پر فورس کمانڈر گلگت بلتستان جواد احمد نے شہید لالک جان نشان حیدر کی مزار پر حاضری دی پھولوں کی ہار چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر پاک ارمی کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی فورس کمانڈر گلگت بلتستان نے لالک جان نشان حیدر کے فیملی سے ملاقات بھی کی۔