پاراچنار،08 ستمبر(اے پی پی):ضلع کرم اورہنگو کے مختلف علاقوں میں نواسئہ رسول امام حسین علیہ السلام کی لاڈلی بیٹی بی بی سکینہ سلام اللہ علیہا کی شہادت کے حوالے سے عزادری کے جلوسوں اور مجالس کا اہتمام کیا گیا۔
ضلع کرم پاراچنار کے علاقہ جالندھر اور ملانہ سمیت مختلف علاقوں میں عزاداری کے مجالس اور جلوسوں کا اہتمام کیا گیا
اسی طرح ہنگو کے علاقے علاقے ابراھیم زئی کے قدیمی امام بارگاہ سے عزاداری کا جلوس برآمد کیا گیا جس میں دوسرے امام بارگاہوں سے نکالے گئے جلوس بھی شامل ہوگئے، جلوسوں میں شامل عزادار بی بی سکینہ سلام اللہ علیہا کو پرسہ دیتے اور امام عالی مقام علیہ السلام کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے زیارات حضرت عباس علیہ السلام علمدار پہنچے جہاں عزاداری کا جلوس احتتام پذیر ہوگیا۔