نوشہرو فیروز، 21 ستمبر (اے پی پی ):بھریا روڈ اور بھریا سٹی میں مختلف مکامات پر پاگل کتوں نے خاتون اور بچی سمیت آٹھ افراد کو کاٹ لیا جنہیں فوری طور پر بھریا سٹی اسپتال لیجایا گیا۔اسپتال عملہ کے مطابق زخمیوں کو مرہم پٹی کے بعد ویکسین لگائی گئی ہے ۔ دوسری جانب حکومت سندھ سے شہریوں نے مطالبہ کیا کہ کتا مار مہم شروع کر کے شہریوں کو ان کو پاگل کتوں سے بچایا جائے۔