پنڈی بھٹیاں؛ موٹروے پولیس اور سرگودھا یونیورسٹی کے اشتراک سے روڑ سیفٹی سیمینار اور خصوصی بریفنگ کا انعقاد

22

پنڈی بھٹیاں، 21 ستمبر  (اے پی پی ):موٹروے ایم ٹو پر سیال موڑ انٹرچینج پر موٹر وے پولیس کی جانب سے روڑ سیفٹی کے اُصولوں کی اہمیت اور سوشل ورکرز کے کردار کے حوالے سے موٹروے پولیس ایم ٹو ساءوتھ اور سرگودھا یونیورسٹی کے اشتراک سے ایک روڑ سیفٹی سیمینار اور خصوصی بریفنگ کا انعقاد کیا گیا ۔

 سیمینار میں ڈی آئی جی آپریشنز مظہرالحق، سرگودھایونیورسٹی کے طلباء اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی، روڈسیفٹی سیمینار کے شرکاء سے مخاطب ہوتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز مظہرالحق کاکاخیل نے کہا کہ حادثات ایک عالمی چیلنج ہیں کیونکہ ہر سال لاکھوں لوگ حادثات میں اپنی جان گنواء بیٹھتے ہیں اور کسی بھی بیماری کی صورت میں ہونے والی اموات میں روڑ حادثات آٹھویں نمبر پر ہے اور اگر حادثات کی موجودہ شرح برقرار رہی تو 2030 تک ہے ، موت کی پانچویں بڑی وجہ بن جائے گی ۔

 روڑ سیفٹی سیمینار کے شرکاء کو مزید بتایا گیا کہ روڑ حادثات پانچ سے لیکر اُنتیس سال تک کے نوجوانوں میں موت کی سب سے بڑی وجہ ہیں ۔

 ڈی آئی جی آپریشنز مظہرالحق کاکاخیل نے زور دیا کہ قیمتی انسانی جانوں کے بچاءو کے لئے روڑسیفٹی اُصولوں کو اپنانے اور ٹریفک قوانین کی پابندی وقت کی عین ضرورت ہے ۔ سرگودھا ےونیورسٹی کی پروفیسر ڈاکٹر عظمی نے اس موقع پر کہا کہ روڑ سیفٹی ایک اجتماعی مسئلہ ہے اور اس کے شُعور کو اُجاگر کرنے کے لئے معاشرے کے تمام طبقات کو مل کر کام کرنا ہوگا ۔ روڑ سیفٹی کے اُصولوں کی آگاہی کے لئے سوشل ورکرز کا کردار ایک انتہائی اہم ہے اور سوشل ورکرز نے ہمیشہ اپنا کردار احسن طریقہ سے نبھانے کی کوشش کی ہے ۔

 پروفیسرڈاکٹر عظمی نے یقین دلایا کہ اُن کی یونیورسٹی کے تمام طالب علم موٹروے پولیس کے روڑ سیفٹی کے سفیر بن کر کام کریں گے اور موٹروے پولیس کے محفوظ شاہرات کے مشن کو کامیاب کرنے میں اپنی تمام توانائیاں بروئے کار لائیں گے۔

 سیمینار کے اختتام پر سرگودھا یونیورسٹی کے طلباء نے موٹروے پولیس افسران کے ہمراہ موٹروے ایم ٹو پر روڑ یوزرز میں بریفنگ پمفلٹس بھی تقسیم کئے ۔ بریفنگ پمفلٹس کے زریعے گاڑی چلاتے ہوئے سیٹ بیلٹ باندھنے، بلان ڈسپوٹ، دورانِ ڈرائیونگ نیند کے آنے، ٹائرز سیفٹی، اوورلوڈنگ کے نقصانات، ڈرائیورز کی توجہ ہٹانے والے عوامل اوردیگراہم موضوعات پر جامع معلومات فراہم کر کے روڑ سیفٹی بارے آگاہی دی گئی ۔

 اس موقع پر سیکٹر کمانڈر ایم ٹو ساءوتھ مقصود ڈوگر نے کہا کہ موٹروے پولیس مختلف اداروں اور شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کے ساتھ مل کر روڑ سیفٹی کے مقدس مشن پر کام کر تی رہے گی کیونکہ  یہ ہمارا فرض بھی ہے اور انسانیت کی بہترین خدمت بھی ہے ۔