پاکستان واحد ملک ہے جس نے بے لوث انداز میں40 لاکھ افغان مہاجرین کو کئی دہائیوں تک پناہ دی؛ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی

8

اسلام آباد،22ستمبر  (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا  ہے  کہ پاکستان واحد ملک ہے  جس نے بے لوث انداز میں40 لاکھ افغان مہاجرین کو کئی دہائیوں تک پناہ دی، کامیابی سے دہشت گردی کا مقابلہ کیا ہے ۔

  ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یہاں مقامی ہوٹل میں“ لیڈرز ان اسلام آباد سمٹ”سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان نے 40 لاکھ سے زائد افغان مہاجرین کی میزبانی کی ہے جبکہ بحیرہ روم میں پناہ گزینوں کو ڈوبنے دیتے ہیں اور نصیحت ہمیں کرتے ہیں۔