ہر سال 9 ارب روپے شوکت خانم میں کینسر کے مریضوں کے مفت علاج پر خرچ ہو تے ہیں؛ وزیراعظم عمران خان

23

اسلام آباد،22ستمبر  (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے بدھ کو یہاں کارکردگی  معاہدوں  پر دستخط کی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر سال 9 ارب روپے شوکت خانم میں کینسر کے مریضوں کے مفت علاج پر خرچ ہو تے ہیں۔

 وزیراعظم نے کہا کہ مشکل میں ہار مان  جانے والے کبھی آگے نہیں بڑھتے۔ انہوں نے کہا کہ جب میں شوکت خانم ہستپال شروع کرنے کے لئے لاہور کے نامور ڈاکٹروں کو بلایا تو 20 میں سے 19 ڈاکٹروں نے کہا کہ کینسر ہسپتال نہیں بن سکتا، صرف ایک نے کہا کہ بن سکتا ہے لیکن غریبوں کا مفت علاج نہیں ہو سکتا۔ وزیراعظم نے کہا کہ امریکی سی ای او نے کہا کہ 5 فیصد سے زائد مریضوں کا مفت علاج کرنے کی کوشش کی تو ہسپتال تین ماہ میں بند ہو جائے گا۔ تین ماہ بعد سی ای او واپس چلے گئے لیکن ہسپتال آج تک چل رہا ہے۔ ہر سال 9 ارب روپے کینسر کے مریضوں کے مفت علاج پر خرچ ہو تے ہیں۔