پنجشیر میں کسی قسم کی جنگ نہیں ہورہی ،ہم جنگ نہیں، اقتصادی ترقی کے لیے کام کرنا چاہتے ہیں؛ ذبیح اللہ مجاہد

17

اسلام آباد،26ستمبر  (اے پی پی):افغان عبوری حکومت کے معاون وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے پی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجشیر میں لڑائی ختم ہو چکی ہے، بیشتر مقامی عمائدین، علمائے کرام اور مجاہدین ہمارے ساتھ ہیں، ہم کسی کے ساتھ جنگ نہیں چاہتے، اگر کوئی گروہ لڑائی کی خواہش رکھتا ہے یا وہ حملے کی کوشش کرتا ہے تو سخت جواب دیا جائے گا، ملک میں امن ہو تو افغان ایک دوسرے سے محبت کرنے والے لوگ ہیں، اب وقت آ گیا ہے کہ افغان قوم ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرے، ہم چاہتے ہیں کہ اب تعمیری کام ہوں، سڑکیں اور پل بنیں اور لوگوں کیلئے گھر بنائیں، ملکی ادارے فعال ہو چکے ہیں کوشش ہے کہ مالیاتی نظام میں شفافیت لائیں۔