ملتان؛ پاکستان سیٹیزن پورٹل پر موصول ہونے والی شکایات پر تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن

14

 

ملتان، 26 ستمبر (اے پی پی ): ایم ڈی ے انفورسمنٹ ٹیم کا پاکستان سیٹیزن پورٹل پر موصول ہونے والی شکایات پر تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن۔ ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم نے تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے چوک کمہاراں والا کے اطراف اور پیراغائب روڈ  باغ حسین چوک تک،وہاڑی چوک سے وہاڑی روڈ گریڈ اسٹیشن تک اور بی سی جی چوک سے بہاولپور روڈ قاسم پور نہر پل تک روڈ کی حدود میں قائم عارضی و مستقل تجاوزات کو ختم کروا کے سامان قبضہ میں لیا۔

  ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم اور ٹریفک پولیس وارڈنز نے مشترکہ کارروائی کرتی ہوئے وہاڑی چوک پر موجود غیر قانونی ویگن و بس اسٹینڈ پر موجود متعدد  گاڑیوں کو بند کر دیا اور موقع پر چلان بھی کیے گئے۔بوسن روڈ سبزہ ذار میٹر و اسٹیشن سے ملحقہ سروس روڈ کو بلاک کرنے پر نجی سٹور مالکان کو نوٹس جاری کیا۔آ پریشن کی سربراہی محمد آ فاق بھٹی نے کی  جبکہ انفورسمنٹ سکوارڈ و ٹریفک پولیس اہلکار ان  ہمراہ تھے۔