شہبازشریف کوضمانت دیتےہیں کہ اگلے انتخابات شفاف اور غیر جانبدار ہوں گے:وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کی پریس کانفرنس

15

اسلام آباد۔27ستمبر  (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمدنے کہا ہے کہ 2023 کے انتخابات شفاف اور غیر جانبدارانہ ہوں گے،انہوں نے کہا  کہ انتخابات  کے لئے حکومت اور الیکشن کمیشن کے درمیان  مفاہمت کی   فضا ہونی چاہیے۔  الیکشن کمیشن اور حکومت قریب آرہے ہیں جواچھی بات  ہے، الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے انتخابات شفاف ہوں گے، انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ  انتشار اور جوڈو کراٹے سے برباد ہوگی،   آئندہ انتخابات میں (ن) لیگ کے لئے ایک نیا سیاسی ماحول ہوگا۔ شہباز شریف کے خاندان میں وراثت کی لڑائی چل رہی ہےمسلم لیگ (ن)کے  2 کی بجائے 3 گروپ بنتے ہوئے دیکھ رہا  ہوں۔