اوکاڑہ:کمشنر ساہیوال ڈویژن علی بہادر قاضی اورڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز کا سبزی منڈی کسان پلیٹ فارم کا دورہ

69

اوکاڑہ،28ستمبر )اے پی پی) :کمشنر ساہیوال ڈویژن علی بہادر قاضی نے ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز کی موجودگی میں سبزی منڈی کے احاطہ میں قائم کسان پلیٹ فارم کا دورہ کیا اور اپنی نگرانی میں آڑھتیوں کے عمل دخل کے بغیر عام صارفین کی کاشتکاروں سے براہ راست ہونے والی خریدوفروخت کا جائزہ لیا۔کمشنر ساہیوال نے سبزی منڈی میں لائی جانے والی تازہ سبزیات اور فروٹس کی کوالٹی کو چیک کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ اور ان کی ٹیم کی کارکردگی اور ایس اوپیزپر100فیصد عملدرآمد کروانے پر سراہا۔اس کے علاؤہ کمشنر ساہیوال ڈویژن نے اکبرروڈ پر لگائے گئے سستا ریھڑی بازار کا بھی دورہ کیا جہاں پر سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی اور تنویر حیدر سب انسپکٹر مارکیٹ کمیٹی کے زیرنگرانی فروخت کئے جانے والے سستے فروٹس کی کوالٹی اور اوزان کا بھی جائزہ لیا اور عام صارفین سے بھی سستے بازار میں فراہم کردہ اشیاء کے متعلق سوالات کئے۔کمشنر علی بہادر قاضی نےصارفین کے مثبت جوابات پر ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ کی انتظامی صلاحیتوں کی تعریف کی۔