چنیوٹ؛ شہداء کربلا علیہ السلام کا چہلم آج ضلع بھر میں عقیدت و احترام سے منایا گیا

23

چنیوٹ،28 ستمبر  (اے پی پی ):نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام اور دیگر شہداء کربلا علیہ السلام کا چہلم  آج ضلع بھر میں عقیدت و احترام سے منایا  گیا، اس سلسلے میں چنیوٹ سٹی تحصیل لالیاں تحصیل بھوانہ اور چناب نگر میں مختلف مقامات سے علم اور تعزیہ کے جلوس برآمد ہوئے  جن میں عزادار بہت بڑی تعداد میں شریک تھے۔

 چنیوٹ میں مرکزی جلوس امام بارگاہ زین العابدین سے نکالا گیا، ماتمی جلوس شہر کے مختلف راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ شادی ملنگ جا کر اختتام پذیر ہو گیا،   ماتمی جلوس میں عزادار کی بہت بڑی تعداد شریک تھی، عزادار وں نے نوحہ خونی اور سینہ کوبی بھی کی جلوسوں کی سکیورٹی کے لیے انتہاہی سخت انتطامات کیے گئے تھے۔

  جلوس کے تمام گزرگاہوں اور اطراف کی عمارتوں کی چھتوں پر بھی پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی،  عزاداروں  کی سہولت کے لئے  ایمبولینس سروس بھی دستیاب تھی۔