سکھر : منشیات اسمگلنگ  کی کوشش ناکام  ،ٹرک سے 650 کلو گرام چرس برآمد

25

سکھر،29ستمبر(اے پی پی ): اسٹنٹ کلیکٹر کسٹم عرفان منگی کی قیادت میں کسٹم عملے نے جیکب آباد کے قریب کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی ہے اور ٹرک پر چھاپہ مارکر 650کلو گرام اعلی کوالٹی کی چرس برآمد کرلی تاہم ملزمان فرار ہوگئے۔

اسٹنٹ کلیکٹر کسٹم عرفان منگی کے مطابق کارروائی کسٹم کلیکٹوریٹ کی ہدایت پر ایک خفیہ اطلاع پر کی گئی، چرس ٹرک کے ایک خفیہ خانے میں سیلیڈ کرکے چھپائی گئی تھی جو کہ کوئٹہ سے سندھ لائی جارہی تھی۔ اس کارروائی کو کامیاب بنانے کے لیے تین ٹیمیں بنائی گئی تھیں۔برآمد شدہ چرس کی مالیت بین الاقومی منڈی میں چھ کروڑ روپے سے زائد ہے۔