سکول اولمپک ہاکی ٹورنامنٹ فائنل میچ آج 29 ستمبر کو سپورٹس گراؤنڈ گورنمنٹ پائلٹ سیکنڈری سکول میں منعقد ہوگا

25

ملتان 29 ستمبر،( ےپی پی):سیکرٹری ایجوکیشن جنوبی پنجاب ڈاکٹر احتشام انور کی ہدایات کی روشنی میں سکول اولمپک ہاکی ٹورنامنٹ 2021 کے پہلے مرحلے میں انٹر تحصیل ملتان سٹی کا فائنل میچ آج 29 ستمبر کو گورنمنٹ پائلٹ سیکنڈری سکول اور گورنمنٹ مسلم ہائی سکول کے درمیان سپورٹس گراؤنڈ گورنمنٹ پائلٹ سیکنڈری سکول میں منعقد ہوگا۔ گزشتہ روز منعقدہ دوسرے سیمی فائنل میں گورنمنٹ پائلٹ سیکنڈری سکول ملتان کی ٹیم نے گورنمنٹ اقبال سیکنڈری سکول کی ٹیم کو دو ایک کے مقابلے سے شکست دیدی میچ کے مہمانان خصوصی سماجی رہنما صدر ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن نعیم اقبال نعیم، پرنسپل گورنمنٹ پائلٹ سیکنڈری سکول حاجی ملک جہانگیر احمد انصاری، سنئیر اساتذہ ملک محمد یوسف نون، محمد اکبر، حامد مختار، راوٴ محمد اکبر، حافظ محمد داوٴد، محمد عقیل شریف، حماد ملک اور میچ ریفری محمد عثمان خان تھے۔ اس موقع پر نعیم اقبال نعیم اور حاجی ملک جہانگیر احمد انصاری نے کہا کہ پاکستان میں ہاکی کا کھیل معدوم ہوتا جارہا ہے ایک وقت تھا جب پاکستان ہاکی کا ورلڈ چمپئن تھا مگر اب آہستہ آہستہ یہ کھیل عدم توجہی کا شکار ہونے کے باعث ختم ہوتا جارہا تھا ایسے میں سیکرٹری ایجوکیشن جنوبی پنجاب ڈاکٹر احتشام انور کا سکول ہاکی اولمپک کروانے کا اقدام انتہائی احسن اور قابل ستائش ہے آج گراؤنڈز آباد ہورہے ہیں اور جہاں گراؤنڈ آباد ہوتے ہیں وہاں ہسپتال ویران ہوجاتے ہیں بچوں اور نوجوانوں کی ذہنی و جسمانی نشونما کیلئے ان میں کھیلوں کو فروغ دینے کی اشد ضرورت ہے۔