ملتان، 30 ستمبر (اے پی پی ):ڈویژن میں 30 ستمبر تک کورونا ویکسین نا لگوانے والے افراد پر متعدد پابندیوں کا اطلاق ہو گا۔ کمشنر ڈاکٹر ارشاد نے وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ ویکسین نا لگوانے والے افراد پر روزمرہ کی متعدد سہولیات کی بندش کر دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان نے 12 سال اور زائد عمر کے بچے بچیوں کو ویکسین لگانے کا فیصلہ کیا ہے ، ڈویژن کے سکولوں میں ویکسینیشن کیلئے ٹیمیں تشکیل دی جا چکی ہیں ،12 سے 18 سال کے بچوں کو صرف فائزر ویکسین لگائی جائے گی۔
ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ 12 سال کے بچے بچیاں اپنا ‘ب’ فارم 1166 پر ایس ایم ایس بھیجیں اور قریبی ویکسینیشن سنٹر یا اپنے سکول سے بھی ویکسین لگوائی جاسکتی ہے۔ کمشنر نے اپیل کی وطن عزیز سے کورونا وبا کے خاتمے کیلئے ویکسین لگوائیں اور ویکسینیشن کا عمل جلد از جلد مکمل کریں اور زندگی رواں رکھیں۔











