بہاولنگر؛ ڈپٹی کمشنر شفقت اللہ مشتاق کا پھل و سبزی منڈی کا دورہ، نیلامی کاجائزہ لیا

29

 

بہاولنگر، 2اکتوبر ( اے پی پی ):حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر شفقت اللہ مشتاق نے پھل و سبزی منڈی بہاولنگر کا دورہ کیا اور پھل و سبزیوں کی نیلامی کاجائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر  پھل و سبزی منڈی کے مختلف سیکشن میں گئے۔ انہوں نے کہا کہ پھل اور سبزیاں مقرر کردہ نرخ پر فروخت کی جائیں، خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے صفائی کے انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے  ہدایت کی کہ صفائی کے انتظامات مزید بہتری لائی جائے۔

اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عابد حسین بھٹی،  اسسٹنت کمشنر، سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی  اور دیگر عملہ موجود تھا۔