میرپورخاص،03 اکتوبر ( اے پی پی): ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی سردار بابر خان موسیٰ خیل نے کہا ہے کہ یہ ملک و قوم کی خوش قسمتی ہے کہ آج ملک میں عمران خان وزیر اعظم ہیں اور عمران خان بے داغ ،سچا ،نڈر اور دنیا کی آنکھوں میں آنکھیں ملاکر کھرا سچ کہنے والا لیڈر ہے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ٹی آئی ضلع میرپورخاص کے صدر آفتاب قریشی کی نجی دعوت پر اپنے وفد کے ہمراہ شرکت کے دوران اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا ماضی کی حکومتوں کی کھلی کرپشن اور لوٹ مار سے ملک معاشی طور پر کمزور ہوا جسے عمران خان بہترین حکمت سے اپنے پیروں پر کھڑا کیا اور آج ہماری مضبوط معیشت ہے۔
قبل ازیں دعوت پر پہنچنے پر مقامی پی ٹی آئی رہنماؤں سید ممتاز علی شاہ، ملک راجا عبدالحق، جان شیر جونیجو نے سردار بابر خان موسیٰ خیل کو خوش آمدید کیا۔ ڈپٹی اسپیکر سردار بابر خان موسیٰ نے نامور صحافی فلک شیر سے بھی ملاقات کی۔











