ملتان؛ ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں کا سبزی منڈی کا دورہ ، سپلائی چین، سبزیوں اور پھلوں کی نیلامی کا جائزہ لیا

42

ملتان، 03 اکتوبر (اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں  نے  سبزی منڈی  کا  دورہ کیا ۔انہوں نے  سپلائی چین اور سبزیوں اور پھلوں کی نیلامی کا جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود نے پرائس میکنزم پر بریفنگ دی۔

 ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کسانوں سے کمیشن وصولی کرکے مہنگائی کا سبب بننے والے مافیا پر کڑی نظر ہے ، سرکاری نرخوں پر منڈی سے مارکیٹ تک رسد کو یقینی بنارہے ہیں۔ انہوں  نے کہا  کہ سبزی اور غلہ منڈی میں ہول سیل پوائنٹس براہ راست ریلیف فراہم کررہے ہیں ۔

 ڈپٹی کمشنر  نے  ہدایات دی کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اپنے علاقوں میں کنٹرول ریٹس کا نفاذ کریں۔