جلالپورپیروالا ،03 اکتوبر(اے پی پی ): اسسٹنٹ کمشنر مدثر ممتاز نے کہا کہ شہری بیماریوں سے بچنے کیلئے اردگرد کے ماحول کو صاف رکھیں، شہر کو کلین اینڈ گرین بنانے کےلئے پرعزم ہوں ہم نے کافی حد تک سیوریج،واٹر سپلائی کے مسائل کا خاتمہ کردیا ہے
ان خیالات کا اظہار انہوں نے عوامی مسائل اور شہری ماسٹر پلان کے لیے میڈیا نمائندگان کے ساتھ میٹنگ کرتے ہوئے کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر مدثر ممتاز نے کہا کہ میڈیا اور عوام کی نشاندہی پر ہماری ٹیمیں کام کررہی ہیں، ہم نے سابقہ دور کی نسبت ریکوری پر کام کرکے اسے 100 فیصد تک لےگئے ہیں اور ملتان ڈویژن میں تحصیل جلال پور پہلی پوزیشن پر ہے۔
انہوں نے کہا کہ جلال پور پبلک سکول ملتان کا بہترین ادارہ ہے جہاں تعلیمی نظام کئی تعلیمی اداروں کے سے بہتر ہے، فیملی پارک ،چلڈرن پارک ،1 واٹر فلٹریشن پلانٹ اور سکر مشین کے لئے کوشش جاری ہے، اس کے علاوہ میونسپل کارپوریشن کے لئے 2نئے رکشے بھی لیے جاچکے ہیں، تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں نرسز کی کمی کو پورا کیا جائیگا، تمام اداروں کو فعال کردیا ہے اور ان کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر مدثر ممتاز نےکہا کہ اداروں میں ذمہ داریاں تفویض کرنے کے لئے سٹاف کی کمی کے باعث مشکلات پیدا ہوتی ہیں اس پر بھی کام کیا جارہا ہے ہماری آئندہ پلاننگ میں یہ بھی شامل ہے کہ لوگوں کو آگاہی دی جائے کہ وہ وائرل بیماریوں سے سے بچنے کیلئے اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف رکھیں اور اچھی غذا استعمال کریں تاکہ ایک صحت مند معاشرے کی بنیاد رکھیں اس سے لوگ کم سے کم بیمار ہونگے اور ہسپتالوں پر سے بوجھ کم ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ شہرمسائل کے خاتمے کے لیے میڈیا نمائندے ہماری ٹیم کا حصہ بنے اور مسائل کی نشاندہی کرے۔











