ضلع پشین میں 18 سال سے زائد عمر کے 65 ہزار سے زائد افراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہے

25

 

پشین،04اکتوبر(اے پی پی): ضلع پشین بھر میں کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کاسلسلہ جاری ہے اب تک 65 ہزار سے زائد افراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہے،اب تک 18 سال سے زائد عمر کے 65 ہزار سے زائد افراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہے  کورونا ویکسین ضلع کے مقرر کردہ 12 سینٹرز میں لگائی جارہی ہے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ارباب کامران کاسی نے بتایا کہ کورونا وائرس کی چوتھی لہر کی خدشات کے پیش نظر اس مرض سے بچاؤ کاواحد حل ویکسین ہے اس لیے لوگوں کو چاہے کہ وہ کورونا ویکسین ضرور لگائیں اور اپنے آپ سمیت دوسروں کی زندگیوں کو محفوظ بنائیں۔

انہوں نے کہاکہ حکومت بلوچستان کی جانب سے عوام کو کورونا سے بچاؤ کی مفت ویکسین کی سہولت فراہم کی جارہی ہے لیکن بعض علاقوں میں عوام غیر ذمہ داری اور غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے  ویکسین نہیں لگوارہے انہوں نے کہاکہ کورونا سے بچاؤ کا واحد حل ایس او پیز پر عمل درآمد اور ویکسینیشن ہے۔