گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے بر طانوی رکن پار لیمنٹ ناز شاہ کی ملاقات،مسئلہ کشمیر اور فلسطینوں کے مسائل سمیت دیگر امور پربات چیت

18

 

لاہور،04 اکتوبر (اے پی پی):گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور اور رکن پارلیمنٹ ناز شاہ کا مسئلہ کشمیر اور فلسطین فوری حل کرنے کا مطالبہ، دونوں شخصیات کے مابین ہونے والی ملاقات میں گورنر پنجاب نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کشمیر یوں کے حقیقی معنوں میں سفیر بننے کا حق ادا کر رہے ہیں،بھارت خطے میں دہشت گردوں کا سب سے بڑا سہولت کار اور امن کا دشمن ہےکشمیر میں جاری بھارتی دہشت گردی پر دنیا کی خاموشی بھی کسی جرم سے کم نہیں۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے ہوتے ہوئے خطے میں امن کا خواب پورا نہیں ہوگا۔ چوہدری محمد سرور نے کہا کہ پاکستان امن اور اقلیتوں کے ساتھ اور بھارت دہشت گردوں کے ساتھ ہے۔

گورنر نے ناز شاہ سمیت دیگر برطانوی اراکین پارلیمنٹ کی کشمیر یوں اور فلسطینیوں کیلئے آواز بلند کرنے کو بھی سراہا۔

ناز شاہ نے کہا کہ کوئی شک نہیں دنیا میں امن کیلئے مسئلہ کشمیراور مسئلہ فلسطین کا حل کر نا لازم ہو چکا ہے ہم ہر لمحہ کشمیر یوں اور فلسطینیوں کی آزادی کیلئے پار لیمنٹ سمیت ہر فورم پر آواز بلند کررہے ہیں، نریندر مودی کشمیر یوں اور بھارتی مسلمانوں کا قاتل ہے دنیا کو سخت نوٹس لینا ہوگا۔