گلیات،06اکتوبر(اے پی پی): گلیات یوسی نتھیاگلی کے گا ؤں وی سی پسالہ ایم پی اے سردار اورنگزیب نے پانی کے منصوبوں کے لئے گرانٹ کا اعلان کیا۔انہوں نے سردار منیر یوسف کی رہائش گاہ رتہ بگلہ پسالہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اپر پسالہ ریاٹی جبڈی گردو نواح کی آبادی کو پینے کے پانی کی سہولت کی فراہمی کے لئے ایک کروڑ سات لاکھ روپے کی منظوری کااعلان کیا۔ افتتاحی تقریب کااہتمام سردار منیر نے کیاتھا ۔
ایم پی اے نے توحید پسالہ روڈ کی مرمت،دوبارہ کارپٹینگ کے لئے ایک کرو ڈ پچاس لاکھ فنڈ دلوانے کاکہا ۔کڈنگ مکتب پرائمبری سکول ۔کنڈلہ اپر پسالہ روڈ کو توحید آباد پسالہ روڈ سے ملانے کے لئے فنڈ دلوانے کاکہا ۔ اسی طرح سرہ مواڈی کے مکینوں کے لئے آٹھ ہزار فٹ ہارڈ پائپ دوانچ لائن سماجی خدائی خدمت گار واجد عجائب کی نشاندہی پر دینے کاکہا چونکہ پہلے والی لائن بوسیدہ ہو ہوچکی تھی ؟ معززین علاقہ قاری عبدالرشید ،قاری، قاری شوکت سلفی اور دیگر نے علاقے کے مسائل سے ایم پی اے کو باور کرایا ۔ علاقہ کے عوام نے کثیر تعداد میں شر کت کی اور فنڈ مہیاء کرنے والوں کو خراج پیش کیا ۔











