اوکاڑہ؛سپیئر پارٹس شاپ میں آتشزدگی، ریسکیو 1122 نے بروقت آگ پر قابو پا لیا

23

 

اوکاڑہ،06اکتوبر(اے پی پی): دیپالپور چوک،نواز سویٹ کے قریب واقع سپئیر پارٹس کی دوکان میں آگ لگ گئی۔ دوکان مالکان کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی جس نے باہر کھڑی کار کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینس اور دو فائر وہیکلز فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور بروقت ریسپانس کر کے پیشہ وارانہ فائر فائٹنگ کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔