سکھر،06اکتوبر(اے پی پی):پولیس کی کارروائی ، مضر صحت اشیاءو منشیات فروخت کرنے والے 2 افراد کو گرفتارکرلیا۔
تھانہ اے سیکشن پولیس نے ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں کی سماجی برائیوں کے خلاف دی جانیوالی خصوصی ہدایات پر تھانہ اے سیکشن کے انچارج جہانگیر مہر کی نگرانی میں کاروائی کرتے ہوئے مضر صحت اشیاءو منشیات فروخت کرنے والے دو کارندوں عابد بندھانی ، عبدالرحمن کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے چار عدد گٹکا تھیلی ، چار پیکٹ پان پراگ، رجنی ، ڈیڑھ کلو سے زائد چرس برآمد کر کے انکے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔











