کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد کا ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں کے ہمراہ سبزی منڈی کا دورہ

26

ملتان 06 اکتوبر (اے پی پی ):کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے پھلوں اور سبزیوں کی نیلامی کو چیک کیا اور کمشنر نے ٹماٹر،پیاز اور پھلوں کی مارکیٹ میں سپلائی چین چیک کرنے کی ہدایت بھی کی ڈاکٹر ارشاد احمد نے ہول سیل پوائنٹ پر اشیاء خوردونوش کی فراہمی کا جائزہ بھی لیا ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے پرائس میکنزم پر بریفنگ دی کمشنر نے کہا کہ کسانوں کی محنت پر کمیشن مافیا کو ڈاکہ نہیں ڈالنے دینگے اور کہا کہ ضلعی انتظامیہ عام مارکیٹ میں سرکاری نرخوں پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنائے ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ ہول سیل پوائنٹس پر اعلی معیار کی اشیاء خوردونوش دستیاب ہیں ڈپٹی کمشنر نے کہا حکومت کی ہدایت پر مہنگائی کنٹرول کرکے عوام کو ریلیف فراہم کرینگے اور کہا سبزی اور غلہ منڈی میں اجناس کی سپلائی اور رسد پر کڑی نظر ہےعامر کریم خاں نے کہا شہری سرکاری نرخوں پر خریداری کرکے مہنگائی مافیا کی حوصلہ شکنی کریں۔