سکھر،09اکتوبر(اے پی پی): ملک بھر کی طرح سکھر میں بھی عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم منانے کی تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ماہ ربیع الاول کا چاند نظر آتے ہی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت و عشق و رفعت کا بھرپور انداز میں چرچہ کرنے اور خوشیاں منانے کے حوالے سے عاشقان مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے گنبد خضراءکے پرچم اور بیجز خریدنے کے لئے اسٹالز اور دوکانوں کا رخ کر لیا۔شہر میں گلیوں شاہراوں کو جہاں جھنڈیوں اور برقی قمقموں سجانے کا سلسلہ جاری ہے، وہاں آرائشی سامان کو فروخت کے لیے سٹالوں پر انتہائی نفاست سے سجایا گیا ہے۔