وزیر اعلی پنجاب کے حکم پر شہر کی مکمل تزئین و آرائش کر رہے ہیں :ڈی جی پی ایچ اے جواد احمد قریشی

32

لاہور ،12 اکتوبر(اے پی پی)؛عید میلاد النبی ﷺ کی آمد پرہر مسلمان آپ صلی اللہ علیہ وآلہِ وسلم کے ساتھ محبت اورعقیدت کااظہارکرتا ہے اس حوالے سے پی ایچ اے کی ماہ ربیع الاول میں صوبائی دارلحکومت کو دلہن کی طرح سجانے کی تیاریاں عروج پر ہیں چیف منسٹر  سردار عثمان  خان بزدار کی ہدایات پر ڈی جی پی ایچ اے نے اقدامات شروع کردیئے ہیں عشرہ رحمت اللعالمین ﷺ  منانے کے حوالے سے لاہور کی تمام مین شاہراہوں کی سجاوٹ کا سلسلہ جاری ہے کینال، مال روڈ، جیل روڈ، لبرٹی، ایم ایم عالم، گلبرگ روڈ سمیت دیگر اہم شاہراہوں کو برقی قمقموں سے سجایا دیا گیا اس حوالے سے ڈی جی پی ایچ اے جواد احمد قریشی نے کہا کہ امت محمدیہﷺ کے لیے ربیع الاول کا مہینہ بے حد فضیلت والا ہے اور اسی نسبت سے خوشی منانے کے لئے پی ایچ اے نے شہر کی مین شاہراہوں پر برقی قمقموں سے مسجد نبوی کے ماڈلز بنائیں ہیں انہوں نے کہا کہ عید میلاد النبی ﷺ کی آمد پرہر مسلمان آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ محبت اورعقیدت کااظہارکرتا ہے خوشی کے اس موقع پر پی ایچ اے شہر لاہور کو خوبصورت سے خوبصورت بنانے کی تگ و دو میں مکمل طور پر کوشاں ہے۔