کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ

27

ملتان،13اکتوبر(اے پی پی): کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے ملتان شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ کمشنر نےقلعہ کہنہ پر  ٹوائلٹس میں پانی کی عدم فراہمی پر برہمی کا اظہار کیا اور سپورٹس گراؤنڈ میں پانی کے چھڑکاؤ کا حکم بھی جاری کیا ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ شہریوں کو چہل قدمی کیلئے خوشگوار ماحول فراہم کریں اور کہا واسا گھریلو صارفین کو پانی کی فراہمی یقینی بنائے،صاف پانی زندگی ہے، شہریوں کی صحت کیلئے واسا اقدامات کرے اور انہون نے صاف پانی کے پائیپوں کی لیکج کی فوری مرمت کا حکم بھی دیا۔

کمشنر نے گلیوں میں جاکر صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا اور کہا کہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اہم شاہراہوں کیساتھ گلیاں صاف کریں، تمام محکمے باہمی ربط کیساتھ حکومتی پالیسی کے ثمرات عوام تک پہنچائیں۔

اس موقع پر پی ایچ اے، کارپوریشن، سپورٹس، ڈویلپمنٹ افسران بھی موجود تھے۔