پیٹرولیم ڈویژن نے اٹک اور لورالائی میں تیل و گیس کی تلاش کیلئے لائسنس جاری کر دیے

25

اسلام آباد،13اکتوبر  (اے پی پی):پیٹرولیم ڈویژن   نے اٹک اور لورالائی میں تیل و گیس کی  تلاش کیلئے لائسنس جاری کر دیے ہیں۔

اس سلسلے میں بدھ کو  تیل و گیس کے ذخائر کی تلاش  کے لائسنس کی اجراء کی تقریب کا انعقاد  کیا گیا جس میں وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہرکی موجودگی میں معاہدوں پر دستخط  کیے گئے۔ حماد اظہر نے کہا کہ تیل کے ذخیرے کے حامل ہر نئے کنویں کے علاقے میں سالانہ 30 ہزار ڈالر فلاحی کاموں پر خرچ ہوں گے،ان کا کہنا تھا کہ  ذخائر کی  تلاش میں کامیابی کی صورت  قیمتی زرمبادلہ کی بچت ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ملکی معدنی وسائل کی  تلاش کیلئے کوششیں تیز کر دی ہیں ، چند ماہ میں آف شور ایکسپلوریشن لائسنسز کا اجراء بھی کر دیا جائے گا ۔

 حماد اظہر نے کہا کہ حکومت گیس کی درآمد کیلئے نئے ٹرمینلز پر کام کررہی ہے ،مقامی گیس کی  تلاش  پر بھی ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جارہا ہے۔