لاہور 14اکتوبر(اے پی پی): گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے یورپی پارلیمنٹ ڈیفنس اینڈ سیکورٹی فارن افئیرز یاوئیر ناٹ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں خواتین و اقلیتوں کے حقوق اور جی ایس پی پلیس پر بات چیت کی گئی۔ اس ملاقات میں یورپی پارلیمنٹ کے سابق رکن ڈیوڈ مارٹن سمیت پاکستانی سفیر برسلز ظہیر اسلم جنجوعہ اور چوہدری پرویز اقبال لوسر نگ شرکت کی۔
اس موقع پر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ اراکین یورپی پارلیمنٹ جی ایس پی پلس کے معاملے پر پاکستان کی سپورٹر بن رہے ہیں، بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ اور امن کو سپورٹ کرنا پاکستان کی اولین ترجیح ہے، یورپی پارلیمنٹ کا دورہ ہر لحاظ سے پاکستان کے لیے کامیاب رہا ہے۔
یا وئیر ناٹ کا کہنا تھا کہ پاکستان کا دورہ کر چکا ہوں امن کے قیام اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستانی قربانیاں قابل تعریف ہیں، جی ایس پی پلس توسیع کے معاملے پر بھی پاکستان کا حمایتی ہوں۔