لاسال ہائیر سیکنڈری سکول میں ہونے والا تین روزہ انٹر ہاوس سپورٹس گالا آج بروز جمعرات کو اختیام پزیر ہوا

24

ملتان 14 اکتوبر 2021 – انٹر ہاوس گالہ کے مہمان خصوصی شہزاد جارج گل اور دیگر مہمانوں میں زوہیب گل ایڈمنسٹریٹر وائس پرنسپل سموئیل سردار اور ڈائریکٹر سپورٹس سلیم بھٹی اور وائس پرنسپل گرلز سیکشن رومہ فرحت اور پرائمری سیکشن کے وائس پرنسپل نومی آیسٹر کے علاوہ جملہ اسٹاف شامل ہوئے انٹر ہاوس گالا میں بہت بڑی تعداد میں طلباء اور بچوں نے اور انکے اہل خانہ نے شرکت کی انٹر ہاوس گالہ میں بچوں نے بھرپور طریقے سے شرکت کی اور مختلف کھیلوں میں حصہ بھی لیا جن میں مختلف قسم کی دوڑ میوزیکل چیئر اور چھوٹے بچوں نے فینسی ڈریس شو بھی پیش کیا اور انٹر ہاوس گالہ میں رسہ کشی اور سیک ریس لیمن سپون ریس شامل تھے سپورٹس گالا کے مقابلوں میں گرلز میں لیاقت ہاوس پہلے نمبر پر رہا جبکہ لڑکوں میں جناح ہاوس میں سبقت حاصل کی انٹر ہاوس گالہ میں لیاقت ہاوس کی ریسر معرو شہ جہانگیر نے 60 میٹر اور 80 میٹر میں پہلی پوزیشن حاصل کی اور لیاقت ہاوس کی مشکات نے سیک ریس میں فسٹ پوزیشن حاصل کی اور آخر میں مہمان خصوصی شہزاد جارج گل نے اپنے خطاب میں طلباء کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کروانا وائرس کے دو سالوں کے بعد اللہ تعالیٰ نے ہمیں اس قابل بنایا ہے کہ ہم اپنے سکول میں سپورٹس گالا کا انعقاد کر سکیں ہماری ساری ٹیم نے اس ایونٹ کو کامیاب بنانے کے لیے بڑی محنت کی ہے اور بچوں کے چہروں پر خوشی دیکھ کر والدین کے ساتھ ساتھ سکول انتظامیہ بھی اس موقع پر بہت دلشاد ہوئے۔