اس دور میں اقوامِ عالم کو غذائی تحفظ پر سب سے زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی

14

اسلام آباد۔14اکتوبر  (اے پی پی):صدر مملکت صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ  کامسٹیک تمام اسلامی ممالک کے درمیان ہائبرڈ تعاون کے فروغ، فوڈ سیکورٹی کے چیلنج پر قابو پانے کے لیے ٹیکنالوجی  اور تجربات کا تبادلہ کرے،باہمی تنازعات سے بالاتر ہو کر انسانی زندگیوں کو بچانے کے سلسلے میں بھوک اور غذائی تحفظ کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے قوموں کی سوچ اور نقطہ نظر میں انقلابی تبدیلی لانے کی ضرورت ہے۔ جبکہ بڑھتی ہوئی آبادی اور موسمیاتی تبدیلیوں کے مسائل کے پیش نظر عالمی وسائل پر دباؤ کو کم کرنے کے لئے اقدامات کرنا ہوں گے۔  انہوں نے کامسٹیک پر زور دیا کہ وہ تمام اسلامی ممالک کے درمیان ہائبرڈ تعاون کو فروغ دے اور فوڈ سیکورٹی کے چیلنج کا حل تلاش کرنے کے لیے ٹیکنالوجی  اور اپنے تجربات اور کامیابیوں کا تبادلہ کرے۔

وہ جمعرات کو یہاں کامسٹیک سیکرٹریٹ میں ورلڈ فوڈ ڈے کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ تقریب میں اسلامی تعاون تنظیم کے 9 رکن ممالک کے سفارتکاروں ، سائنسدانوں اور زرعی ماہرین نے شرکت کی۔ اس موقع پر کامسٹیک (آرگنائزیشن آف اسلامک کوآپریشن کی سٹینڈنگ کمیٹی آن سائنٹیفک اینڈ ٹیکنالوجیکل کوآپریشن) اور برطانیہ۔پاکستان اکیڈمک نیٹ ورک “ساوی” کے درمیان اشتراک کار کا باقاعدہ اجراء کیا گیا۔

صدر مملکت صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ اس دور میں اقوامِ عالم کو غذائی تحفظ پر سب سے زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے۔