پانی کے ذخائر میں تیزی سے کمی آرہی ہے، محتاط استعمال پر کام کرنے کی اشد ضرورت ہے، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی

9

اسلام آباد۔14اکتوبر  (اے پی پی): صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے  جمعرات کو یہاں کامسٹیک سیکرٹریٹ میں ورلڈ فوڈ ڈے کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب  کرتے ہوئے کہا کہ پانی کے ذخائر میں تیزی سے کمی آرہی ہے، محتاط استعمال پر کام کرنے کی اشد ضرورت  ہے۔  اُنہوں نے کہا کہ حکومت نے بلوچستان میں پانی کی کمی پوری کرنے اور زیر زمین پانی کے ذخیروں کو بھرنے کیلئے چھوٹے ڈیموں کے منصوبے شروع کیے۔  انہوں نے  فوڈ سیکورٹی کو یقینی بنانے کے سلسلے میں پانی کے موثر انتظام کے لیے پاکستان اور دیگر ممالک کی طرف سے عملی اقدامات کی تجویز دی ۔