12 ربیع الاول کا دن تاریخی انداز میں منایا جائیگا، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کی تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ

8

اسلام آباد۔14اکتوبر  (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے جمعرات کو پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ 12 ربیع الاول کا دن تاریخی انداز میں منایا جائیگا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے بتایا کہ وزیراعظم نے پی ٹی آئی کے تمام اراکین کو ہدایت کی ہے کہ 12 ربیع الاول کا دن شایان شان طریقے سے منایا جائے۔ وزیراعظم نے 12 ربیع الاول کے موقع پر رحمۃللعالمین  ﷺ اتھارٹی قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ 12 ربیع الاول کو دو بڑی تقریبات ہوں گی، ایک تقریب ایوان صدر اور دوسری کنونشن سنٹر میں ہوگی، وزیراعظم بڑے مذہبی اجتماع سے خطاب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ تمام ٹی وی چینلز سے درخواست کی گئی ہے کہ رحمۃللعالمینﷺ کے حوالے سے موضوعات پر پروگرام نشر کئے جائیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ رسول اکرمﷺ کی ذات اقدس حق کا پیغام ہے، اس کی روشنی میں ہم آگے بڑھیں گے۔