سکھر،15اکتوبر(اے پی پی ): ڈی جی نادرا کرنل ریٹائرڈ سہیل محمود نے اے پی پی سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم دیہی خواتین کے عالمی دن کے موقع پر چیئرمین نادرا طارق ملک کی ہدایت پر دیہی علاقے کی خواتین اور ان کے کارڈ کے اجراءاور جو دوسرے مسائل ہیں اس کے لیے یہ دن منا رہے ہیں ،ہماری کوشش ہے کے نادرا سے متعلق خواتین کے مسائل ہم حل کریں۔
ڈی جی نادرا سہیل محمود نے کہا کہ ہم خواتین کے لیے کافی چیزیں شروع کر رہیں ہیں جس میں موبائل رجسٹریشن وین جس میں ٹوٹل فیمیل سٹاف ہوگا،اس کے علاوہ پہلے سے ہی ہم نے جمعہ کا دن خواتین کے لیے مخصوص کیا ہوا ہے، خواتین کے لیے ہر سینٹر پر الگ سے کاؤنٹر مخصوص ہے۔انہوں نے مختلف این جی اوز سے اپیل ہے کہ وہ ہماری مدد کریں گے تاکہ ہم خواتین کے مسائل حل کرسکیں۔
ویکسینیشن کارڈ کے حوالے سے ڈی جی نادرا سہیل محمود نے کہا کہ جو لوگ ویکسینیشن کروا رہے ہیں ہم نے ان کے لئے الگ سے کاؤنٹر مختص کیا ہوا ہے، اس میں لوگ آتے ہیں ہمیں ریکارڈ دیتے ہیں اس کے حساب سے ہم ان لوگوں کو سرٹیفیکیٹ کا اجراء کرتے ہیں اور وہی سرٹیفیکیٹ لوگوں کو بہت سی جگہوں پہ سہولیات فراہم کر رہا ہے۔











