بہاولنگر؛والمیکی مندر میں ماتا شیراں والی جاگرن میلے کے سلسلے میں تقریب کا انعقاد

41

بہاولنگر،15اکتوبر(اے پی پی):بہاولنگر والمیکی مندر میں ماتا شیراں والی کے جاگرن میلے کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع بھر سے ہندو برادری کے علاوہ مختلف مذاہب کے نمائندوں نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی پارلیمانی سیکرٹری ایم پی اے مہندر پال سنگھ تھے اے ڈی سی آر ظہیر عباس چٹھہ ، اسسٹنٹ کمشنرسید عثمان منیر بخاری بھی موجود تھے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی اور دیگر مقررین نے کہا کہ پاکستان میں تمام مذاہب کے لوگوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے پاکستان میں رہنے والی ہندو برادری ملکی تعمیر و ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کررہی ہے۔

تقریب کے میزبان اقلیتی کونسلر ساجن بھاٹیا نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تمام مذاہب سے لوگ ہماری خوشیوں میں شریک ہوئے ہیں جس پر ہم ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

آخر میں پنڈت مہنت لال چند نے ہندو برادری کی جانب سے روایتی پوجا پاٹ اور ملکی استحکام سالمیت کےلئے خصوصی پراتھنا کروائی اس موقع پر پولیس انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے