اوکاڑہ،15اکتوبر(اے پی پی ):کسی بھی ناگہانی صورتحال، حادثہ یا سانحہ میں انسانیت کی بے لوث اور بروقت مدد کرنے والے ادارے ریسکیو 1122 کے قیام کو 17 سال مکمل ہو گئے۔ سالگرہ کے موقع پر سنٹرل اسٹیشن اوکاڑہ پر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
ڈسڑکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال نے زبردست انداز میں بانی ڈائریکٹر جنرل / سیکرٹری پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر(ستارہ امتیاز) کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے بتایا کہ بانی ڈائریکٹر جنرل / سیکرٹری پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر نے 2004 میں لاہور سے ایمبولینس سروس شروع کی اور اپنی انتھک محنت، لگن اور کاوش کی بدولت ریسکیو1122 کو ناصرف پاکستان بلکہ ساؤتھ ایشیاء کے ترقی پذیر ممالک کے مقابلے میں بہترین ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ بنا دیا۔ریسکیو1122 کی جدید ایمرجنسی ایمبولینس سروس اب تک 99 لاکھ ایمرجنسی متاثرین کو ریسکیو کیا ہے جبکہ 1 لاکھ 70 ہزار سے زائد فائر ایمرجنسیز اور سانحات میں بروقت ریسپانس اور پیشہ وارنہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 511 ارب کے نقصانات کو بچایا ہے۔ 2017 سے لے کر اب تک پیشنٹ ٹرانسفر سروس کے تحت اب تک 9 لاکھ 50 ہزار شدید نوعیت کے مریضوں کو پرائمری ہیلتھ کئیر ہسپتالوں سے سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر ہسپتالوں میں منتقل کیا ہے جبکہ موٹر بائیک ایمبولینس سروس کے ذریعے ریکارڈ 4 منٹ کے اوسط ریسپانس ٹائم کے ساتھ 8 لاکھ سے زائد ایمرجنسی کو ڈٖیل کیا ہے۔ 2006 میں بنے والی ڈیزاسٹر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم نے2019 میں اقوام متحدہ انسراگ سے سرٹیفیکیشن کر کے ساؤتھ ایشیاء کی پہلی ٹیم بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ کورونا وباء میں 22 ہزار سے زائد مریضوں کی منتقلی جبکہ 4 ہزار سے زائد کورونا میتوں کو عزت و احترام کے ساتھ تدفین کیا گیا۔ پنجا ب بھر میں یونین کونسل لیول پر کیمونٹی ایمرجنسی ریسپانس ٹیم کا قیام عمل میں لا کر عوام الناس میں محفوظ معاشرہ کے متعلق آگاہی فراہم کی گی۔
بعد ازاں ڈسٹر کٹ ایمرجنسی آفیسر اور ریسکیورز کی جانب سے ریسکیو1122 کی 17 ویں سالگرہ کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا گیا۔











