ایبٹ آباد، 16 اکتوبر (اے پی پی ): جناح انٹرنیشنل ہسپتال میں 31سالہ خاتون نے سات بچوں کوجنم دیاہے،ہسپتال کے ایڈمنسٹریٹرکرنل (ر)ڈاکٹرحامدسعیدالحق نے کاکہنا ہےکہ پٹھان قبیلے سے تعلق رکھنے والی 31سالہ خاتون نے ایک ساتھ سات بچوں کوجنم دیاہے،تاہم تمام بچے نارمل اورقبل ازوقت پیدائش کے باعث این آئی سی یومیں ہیں کیونکہ نارمل بچے کی پیدائش 36ہفتوں میں ہوتی ہے لیکن ان کی پیدائش 32ہفتے بعدہوئی ہے،ہسپتال کی رجسٹرارڈاکٹرحناسرفرازکاکہناہے کہ رخسانہ نامی خاتون نے چارمیل اورتین فی میل بچوں کوجنم دیاہے اورماں سمیت تمام بچے نارمل ہیں،زرائع کے مطابق خاتون کاتعلق بٹگرام اوررہائش ایبٹ آبادمیں ہے۔











